پاکستان کو امداد حقانی نیٹ ورک‘ لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط‘ بل امریکی سینٹ میں پیش
| | ـ 18 نومبر ، 2011
واشنگٹن (آن لائن) امریکی سینٹ میں پاکستان کے لئے فوجی اور سویلین امداد کو حقانی نیٹ ورک، کوئٹہ شوریٰ اور لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کے لئے ہیری ریڈ نامی ترمیم پیش کر دی گئی ہے‘ سینٹ میں ری پبلیکن کے اکثریتی رہنما ہیری ریڈ سمیت ٹاپ سینیٹرز نے ریڈ کے نام سے ایک ترمیمی بل سینٹ میں متعارف کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک پاکستان لشکر طیبہ، کوئٹہ شوریٰ، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور دیگر ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف عملی اقدامات‘ ان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت سے انکار اور ہمسایہ ممالک پر سرحد پار حملوں کو نہیں روکتا اس وقت تک اس کی فوجی اور سویلین امداد جاری نہ کی جائے۔ ریڈ ترمیم جو کہ ایس اے 957 سے ایچ آر 2354 تک ہیں کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو اس بات کا سرٹیفکیٹ دینا ہو گا کہ پاکستان ان گروپوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کر رہا ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے تحت ان شرائط کو ختم بھی کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ کو یہ بھی سرٹیفکیٹ دینا ہو گا کہ حکومت پاکستان انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مصروف اور پاکستان میں امداد کے پروگرام سے منسلک امریکیوں کو ویزے دینے میں رکاوٹ پیدا نہیں کر رہی تیسری سخت شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو اس بات کی بھی گواہی دینا ہو گی کہ پاکستان کی حکومت پاکستان میں زیر حراست لوگوں، بے گھر افراد اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ سے متاثر ہونے والے دیگر سویلین پاکستانیوں تک ان امریکی عہدیداروں کی رسائی میں بھی رکاوٹ نہیں‘ اس ترمیم کے تحت حکومت پاکستان انسداد دہشت گردی سے متعلق امریکی فنڈز کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کر سکے گی۔
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.