امریکہ نے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عمل کی صورت میں پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس منصوبے سے باز رہے ورنہ اس پر پابندیاں لگ سکتی ہیں کیونکہ امریکہ اور یورپ کی طرف سے ایران پر پہلے ہی تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد ہیں۔ توانائی کے بحران کیلئے پاکستان نے جب سے اپنے پڑوسی برادر ملک ایران سے گیس حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے اس پر امریکہ نے ہمیشہ منفی رویہ اختیار کرتے ہوئے اسکی مخالفت کی ہے جبکہ اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی کے جاری بحران کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی مگر امریکہ صرف ایران کو تنہا کرنے کیلئے پاکستان پر اس فائدہ مند منصوبے سے علیحدہ ہونے کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جرا¿ت مند مو¿قف اختیار کرتے ہوئے جس طرح اس منصوبے کی تکمیل کا اعلان کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پاکستانی قوم ان کے اس فیصلے کا ساتھ دیگی۔ امریکی دھمکیاں اور پابندیاں ناجائز ہیں۔ ایران کے ساتھ گیس اور تیل کی تجارت پر پابندیوں سے چھوٹ اگر چین اور ہندوستان سمیت کئی ممالک کو میسر ہیں، تو پھر پاکستان کو کیوں نہیں؟ بتائیے انکل سام ہم کیا توانائی کے شعبہ میں چین سے زیادہ ترقی کر چکے ہیں؟
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.