John Kerry Can Play a Role in the Complete Eradication of Terrorism in Pakistan

<--

جان کیری کردار ادا کریں تو پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون کر کے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات خاص طورپر اٹک خودکش حملے میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جان کیری نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ حکومتی سطح پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ اب فوجی اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پنجاب میں بھی کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں اندرونی کے ساتھ ساتھ بیرونی عوامل بھی شامل ہیں۔ بھارت تو پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کھل کر ہوا دے رہا ہے۔ افغانستان سے بھی پاکستان میں مداخلت ہو رہی ہے۔ بھارت کے کئی قونصل خانے افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرگرم ہیں۔روس کے ٹوٹنے پر امریکہ بھارت کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ امریکہ نے بھی ضرورت سے زیادہ ہی بھارت کی پذیرائی کی اور نوازشات کے در کھول دئیے۔ تجارتی دفاعی معاہدوں کے ساتھ ساتھ اسے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دلانے کیلئے بھی سرگرم ہو گیا۔ افغانستان میں تو امریکہ کا ایسا اثر و رسوخ ہے کہ اشرف غنی انتظامیہ اپنی مرضی کی کوئی پالیسی تشکیل نہیں دے سکتی۔ جان کیری پاکستان سے واقعی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو بھارت اور افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں سے باز رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دہشتگردی کا جلد خاتمہ ہماری ضرورت ہے۔ امریکہ انٹیلی جنس شیئرنگ معاہدے کے تحت دہشتگردی کے نیٹ ورک کی معلومات فراہم کرے تو ہماری دہشتگردی کے جلد خاتمے کی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

About this publication