Courageous Speech for Hillary Clinton by Pakistani American Khizr Khan

<--

پاکستانی نژاد خضر خان کی ہلیری کیلئے دلیرانہ تقریر

ہلیری کلنٹن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کیلئے منعقدہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن میں پاکستانی نژاد امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد ٹرمپ پر برس پڑے، انہیں امریکی آئین پڑھنے کا مشورہ، مسلمان منافرت پھیلانے والے ٹرمپ کی بجائے زخموں پر مرہم رکھنے والی ہلیری کو ووٹ دیں: خضر خان۔

فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں ہلاک ہونیوالے پاکستانی نژاد نوجوان امریکی فوجی کیپٹن ہمایوں خان کے والد نے جس ٹھوس موقف کے ساتھ امریکی مسلمانوں کے دلی جذبات کی ترجمانی کی وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بجا طور پر امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو وہاں کے پرامن اور محب وطن شہری قرار دیتے ہوئے ان کی آئین و قانون میں رہتے ہوئے اپنے وطن امریکہ کیلئے خدمات اور قربانیوں کا تذکرہ کیا اور امریکی آئین کے تحت انہیں ملنے والی آزادی اورحقوق کی ستائش کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ سے کہا کہ وہ مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کی بجائے امریکی آئین کا مطالعہ کریں جس کے تحت ہماری شناخت صرف اور صرف امریکہ ہے۔ کوئی رنگ و نسل نہیں۔ انہوں نے امریکہ میں مقیم مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں۔ مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز مہم چلانے اور بیان بازی کی وجہ سے مسلمانوں ہی نہیں خود امریکی مقامی باشندوں کے دلوں بھی ٹرمپ کےلئے ہمدردی کم ہوئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنیوالے صدارتی الیکشن میں مسلمانوں کے ووٹ امریکہ کی نئی قیادت کیلئے کتنے مو¿ثر ثابت ہوتے ہیں۔

About this publication