.
Posted on December 25, 2012.
اوباما نے جان کیری کو وزیر خارجہ نامزد کر دیا، ہلیری نے اس سلسلے میں معذرت کرلی تھی۔ ماہرین کے نزدیک جان کیری کا تقرر پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہو گا کیونکہ وہ پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی امریکی کبھی اپنے مفادات سے ہٹ کر نہیں سوچتا۔ وہ سب سے پہلے اپنے ملک کا مفاد سامنے رکھتا ہے۔ سینیٹر کیری امریکی کانگریس میں کیری لوگر بل کے چیمپئنز میں سے ہیں‘ انہوں نے سینٹر کے لحاظ سے تو پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھا لیکن دیکھنے کو باقی ہے کہ انکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کی تقرری کے بعد کیا پاکستان سے انکی ہمدردی قائم رہتی ہے یا نہیں؟ پاکستان امریکی پالیسی سازوں کی مجبوری بھی ہے کیونکہ پاکستان کو رام کرکے ہی افغانستان میں کام کیا جا سکتا ہے۔ امید رکھنی چاہئے کہ وہ پاکستان کے بارے میں حقائق سے قریب تر رہ کر اپنی پالیسی کو نئی راہ دکھائیں تاکہ اس خطے میں امن کی راہیں کشادہ ہوں اور تناﺅ میں کمی آئے کیونکہ پاکستان پہلے ہی افغان جنگ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اپنا بہت سا اثاثہ گنوا چکا ہے۔
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.