The New US Defense Secretary's Positive Address

<--

امریکہ دنیا کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، مل کر کام کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے حلف اٹھانے کے بعد پینٹاگون میں سول و فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک مضبوط ملک ہے مگر وہ مضبوط اتحادیوں کے بغیر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، دیگر اقوام کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہوں گے۔ طاقت کا استعمال احتیاط سے کرنا ہو گا۔

نئے امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان عالمی سطح پر امریکہ کے بارے میں جو منفی رائے پائی جاتی ہے اس کا بروقت اور درست تجزیہ ہے۔ اس سے قبل بھی چک ہیگل اسرائیل کی بلاجواز حمایت کے خلاف اور ایران کے خلاف فوجی ایکشن کی مخالفت جیسے خیالات رکھنے پر ری پبلکن پارٹی کی مخالفت کا سامنا کر چکے ہیں، اب انہوں نے جس حقیقت پسندی کا ثبوت دیا ہے اس سے عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف عالمی سطح پر اور خاص طور پر مسلم ممالک میں پھیلی ہوئی منفی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا یہ کہنا بالکل حق بجانب ہے کہ ہم اپنے مضبوط اتحادیوں کے بغیر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے اور طاقت کا استعمال احتیاط سے کرنا ہو گا ورنہ امریکہ کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ وقت گزرنے کے بعد اتحادیوں سے منہ پھر لیتا ہے اور دوسرے ممالک کے خلاف طاقت کے استعمال میں بھی جلد بازی کرتا ہے۔ اب چک ہیگل جیسے عالمی نباض شناس کے وزیر خارجہ بننے سے امید کی جا سکتی ہے کہ امریکی پالیسیوں میں خوشگوار تبدیلی آئیگی اور وہ ان وجوہات کو کم یا ختم کرنے کی کوشش کرینگے‘ جن کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کے بارے میں منفی رویہ پایا جاتا ہے۔

About this publication