Pakistan Taking Its Case against US Drone Attacks to the United Nations

<--

پاکستان کی ڈرون کے خلاف اقوام متحدہ جانے کی تیاریاں

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ کُل جماعتی کانفرنس کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

پاکستان حکومت ڈرون حملوں کے خلاف پوری تیاری سے اقوام متحدہ سے رجوع کر رہی ہے۔ اس سے پاکستان ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ پر اقوام عالم کا پریشر ڈالنے میں کافی حد تک کامیاب ہو جائیگا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ڈرون حملوں کے بارے پہلے ہی اپنا ردعمل ظاہر کر چکے ہیں جبکہ پوری دنیا اس خاموش موت کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ امریکی عدالتوں میں بھی اس پر کیس چل رہے ہیں، اب پاکستان بھی اگر اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھاتا ہے تو امید ہے کسی حد تک پاکستان حکومت اپنا مو¿قف منوانے میں کامیاب ہو جائیگی۔ امریکہ اگرچہ اپنے ہدف کے بارے پوری معلومات کر کے ہی ڈرون گراتا ہے‘ اسکے باوجود ان حملوں کا نشانہ بننے والے 97 فیصد افراد بے گناہ ہیں جس کے ردعمل میں پاکستان میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ امریکہ اگر یہ معلومات پاکستانی انٹیلی جنس سے شیئر کر کے انکے ذریعے ہدف پر حملہ کروائے تو ایسے مسائل ہی پیدا نہ ہوں۔ پاکستان اب ڈرون کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کر چکا ہے امید ہے اس سے ڈرون حملوں پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

About this publication